
ہاٹ لائن نیوز : حماد اظہر کے والد کو این 129 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبیونل میں این اے 129 لاہور سے میاں اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔
ایپلیٹ ٹریبیونل نے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی ۔
ایپلیٹ ٹریبیونل نےریٹرنگ افسر کامیاں اظہرکے کاغذات نامزدگی مستردکرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔
ایپلیٹ ٹریبیونل کےجج جسٹس طارق ندیم نےاپیل پرفیصلہ سنایا ۔
میاں اظہر نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔