حماد اظہر کی عدالت سےفریاد

0
164

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ۔

عدالت نے درخواست پرسماعت کل تک کیلیےملتوی کر دی ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہے ، نگران حکومت پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کےگرفتار کروادیتی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کی فیملی اور حماد اظہر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply