لاہور ہاٸی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں حماد اظہر اور ان کے والد محمد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔
وکیل حماداظہر کا کہنا ہے کہ تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے نہیں دیا گیا ، ریٹرننگ افسر نے اسی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کہاں ہیں ؟
ٹریبونل نےتجویز و تاٸید کنندہ کو طلب کر لیا .
فاضل جج نے حکم دیا ہے ریٹرننگ افسر تجویز اور تاٸید کنندہ سے مل کر ان کی تصدیق کر لیں ، ریٹرننگ افسر دونوں سے تصدیق کے بعد رپورٹ دیں ۔
ٹریبونل نے سماعت کچھ دیر کیلیے ملتوی کر دی ۔
حماد اظہر اور میاں اظہر نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی جمع کرواٸے تھے