حماداظہر کاکیس سننےسےمعذرت

0
231

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل پنجاب حماد اظہر نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس شہرام سرور نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

نئے بنچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی ۔

مقدمات کی تفصیلات کے لیے حماد اظہر کے والد سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے درخواست دائر کی ہے ۔

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے وساطت سے دائر کی ہے ۔

دائر درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن،ائی جی پولیس کو فریق بنایا ہے ۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق گورنر پنجاب اور معروف سیاسی اور کاروباری شخصیت ہے،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے،کاغذات نامزدگی میں اپنے متعلق تمام تفصیلات بتانا ضروری ہے،انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،نگران حکومت مسلسل پولیس کے ذریعے حراساں کر رہی ہے،درخواست گزار کے خلاف ادارے مقدمات یا جاری تحقیقات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور عدالت تحقیقاتی اداروں کو ہراساں کرنے سے بھی روکنے کا حکم دے

Leave a reply