حماداظہرکی عدالت سےفریاد

0
182

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کے خلاف درج مقدمات، انکوائریز کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست حماد اظہر کے والد سابق گورنر میاں محمد اظہر نے دائر کی ، درخواست میں حکومت ، پولیس اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حماد اظہر تحریک انصاف کا حصہ ہے نگران حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حماد اظہر کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر کے ہراساں کیا جا ریا ہے۔ حماد اظہر نے الیکشن کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے ہیں لہذا لاہور ہائیکورٹ حماد اظہر کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو حماد اظہر اور انکی فیملی کو ہراساں کرنےسے بھی روکے۔

Leave a reply