حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست 88

حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف فی الحال مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی۔
عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، اینٹی کرپشن اور دیگر سے 20 جون کو جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہراساں کیا جارہا ہے۔ 12 جون کو صوبائی اسمبلی میں بجٹ شیکشن شروع ہونے والا ہے۔ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرکو مباحثے سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معلوم ہی نہیں حلیم عادل شیخ کے خلاف کون ایکشن کرارہا ہے۔ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو ہرحال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں