
ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختون خوا میں مخصوص نشستوں کے معاملےمیں حلف نہ لینے پرتوہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت کرےگا، جسٹس ایس۔ ایم عتیق شاہ اورجسٹس سید ارشد علی دو رکنی بنچ میں شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکام کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا اور ممبران کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق بھی نہیں دیا گیا،دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو نااہل قرار دیں۔