حقیقی آزادی کا سفر ہماری گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، عثمان ڈار 86

حقیقی آزادی کا سفر ہماری گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کا سفر ہماری گرفتاریوں سے نہیں رکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے صرف گراؤنڈ میں جلسہ ہونا تھا اب پورے سیالکوٹ میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی ہر سڑک پر عظیم شہری عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے دکھائی دیں گے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کارکنان جہاں ہیں جس حال میں ہیں اپنے عظیم لیڈر کے استقبال کیلئے سیالکوٹ پہنچیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا ۔

عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئے گا، جیل میں ڈالنے سے عمران خان کے لئے محبت کم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم باہر نکلیں گے اور پھر جلسہ کرے گے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں