حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ 103

حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات پر مشاورت جاری ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈ زون جانے والے دیگر تمام راستوں کو بھی آج رات سے سیل کردیا جائے گا جبکہ صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ ریڈ زون کی جانب ڈی چوک پہلے ہی کنٹینرز لگا کر سیل رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں