حسینہ واجد پھربازی لےگئیں

0
133

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے ایک بار پھر زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے عام انتخابات کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں عوامی لیگ کی کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے الیکشن میں 222 نشستیں حاصل کیں جب کہ آزاد امیدواروں نے کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے زیادہ کامیابی حاصل کی اور 63 نشستیں حاصل کیں۔

Leave a reply