حسان نیازی کیس میں اہم پیش رفت

0
135

لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر عدالتی احکامات کے باوجود دستخط نہ کرانے کے معاملہ میں حسان نیازی کی والدہ کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو موجودہ صورتحال سے متعلقہ ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نےسماعت کچھ دیرتک ملتوی کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 22 دسمبر کو عدالت نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کی ، عدالتی احکامات کے باوجود حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط نہیں کروائے گے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرے ۔

Leave a reply