ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کیس میں حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کر لیا
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حسان نیازی مجرم ثابت ہو چکے ہیں ؟
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حسان نیازی کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل جاری ہے ، وہ ٹرائل میں ہے، ابھی نا اہل نہیں ہوئے ۔
عدالت نے کہا کہ سزا ایک علیحدہ مسلہ ہے، افواج کے خلاف باتیں کرنا ایک اور مسلہ ہے، کسی کے نا اہل ہونے کی کیا شرائط ہیں ؟ کیا الزام کے تحت کوئی شخص نا اہل ہو سکتا ہے؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے قانون کی تشریح کی ضرورت ہے،
عدالت نے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مجرم ثابت نہیں بھی ہوا تو نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس کی تشریح ہونی چاہیے ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔