حساس مقدمات کےحوالےسےبڑافیصلہ آگیا

0
129

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے ۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے تک حساس مقدمات کی سماعت نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر تک حساس نوعیت کے مقدمات کو سماعت کیلیے مقرر نہیں کیا جائے گا کیوں کہ ہدایات کے مطابق ان مقدمات کی سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے کے بعد ہی ہوگی

Leave a reply