حزب اللہ کا خوف ، اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کی شادی ملتوی

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حزب اللہ سے خوفزدہ ہونے لگے، اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر دیا، نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مقدمات میں بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ ماہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہےکہ ان کے بیٹے کی شادی کی تقریب مقررہ دن منعقد کرنے سے شرکاء کی حفاظت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

Leave a reply