
ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں سعد سلطان نامی شخص کواپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکی سالگرہ کی مبارک باد دی۔ اپنی پوسٹ میں، انہوں نے اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوٹ بھی لکھا اور اس کیلیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
حریم فاروق نے لکھاہےکہ مجھے مزید یہ کہنے کی ضرورت ہے! میرے یانگ کو سالگرہ مبارک ہو اور میرے پاگل کو سکون- ہم نے اپنی تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔ اگرچہ مداحوں نے ان کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ منگنی کر رہے ہیں یا نہیں۔