حریم شاہ کے نام سے چلنے والا اکاؤنٹ کس کا ؟

0
166

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نےکہا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بلال شاہ لندن سے کراچی پہنچے تو ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کر لیا ۔

ٹک ٹاکرحریم شاہ کے مطابق اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق ڈالے میں آئے سادہ کپڑوں والے افراد بلال شاہ کو اٹھاکر لے گئے۔

حریم شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔

حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے بلال شاہ کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کرادی ہے۔

حریم شاہ کا مزید کہنا ہے کہ متنازع باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ ان کا نہیں ہے اور انہیں نہیں پتہ کہ وہ اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ۔

Leave a reply