حریم شاہ کی بابر اعظم کو دھمکی

0
94

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) نامور پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مطالبہ کردیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 لازمی جیتنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چہرے پر مُسکراہٹ لیے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہمیشہ شُکرگزاری کرتے رہیں، اس سے زندگی میں بہت مدد ملتی ہے۔”

بابر اعظم کے اس ٹویٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے ردعمل دیا ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بابر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ “کپتان صاحب؛ ہمیں یہ والا ورلڈ کپ ہر صورت چاہیے، قومی ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔”

جبکہ صارفین نے حریم شاہ کے اس مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ایسا نہ ہو آپ کی دھمکیوں کے باعث قومی ٹیم اچھا نہ کھیل سکے۔”

خیال رہے کہ 5 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا، جہاں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply