حرا خان شدید تنقید کی زد میں
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی معروف نوجوان اداکارہ حرا خان کو نکاح سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےخوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ کو اظہار خیال کرنا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے اپنے ’’ماڈل‘‘ شوہر ارسلان خان کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے جلد شادی کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘اگر آپ نکاح جیسا بابرکت کام کرنے جا رہے ہیں تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ کا رزق بند ہو جائے اور آپ کی زندگی میں ملازمت سے متعلق کوئی رکاوٹ آ جائے’۔
جلد شادی کی وجوہات بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم صرف حلال رشتہ چاہتے تھے، ہم صرف اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چاہتے تھے اس لیے ہم نے جلد شادی کر لی۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو کے اس وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک صارف نے اداکارہ کے لباس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘باجی اتنی اچھی باتیں کرنےسےپہلےاپنے کندھے ڈھانپ لیں کیونکہ آپ کے الفاظ اور کپڑے بالکل بھی میچ نہیں کر رہے’۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا، حرام تعلقات میں رہنے کے بعد پرپوز کیا گیا‘۔
ایک صارف نے لکھا، “مذہب کا ٹچ صرف پیروکاروں کے لیے ہے۔”
زیادہ تر صارفین نے دیدہ زیب لباس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں سال پاکستانی ماڈل ارسلان خان سے شادی کی تھی۔