48

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

فضا میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہوگئیں، دنیا بھر سے ججاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔‌ عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے, 10 لاکھ سے زائد عازمین حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔
غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عازمین مزدلفہ میں رات قیام کریں گے اور ساتھ رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے (رمی) یعنیٰ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمرات روانہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں