حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

0
90

ہاٹ لائن نیوز : حج درخواستوں کی وصولی میں صرف دو دن باقی ہیں اور درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری ہے تاہم کوٹہ پورا نہ ہونے پر تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا اور ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستیں قبول کرنے والے 15 بینک آج بھی کھلے رہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوئیں، 89 ہزار حج درخواستیں موصول ہونا باقی ہیں جس کے باعث حج درخواستوں کی وصولی کے لیے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کفالت سکیم کے تحت 25 ہزار درخواستوں میں سے صرف 1550 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کفالت سکیم کے تحت اخراجات ڈالرز میں جمع کرائے جانے ہیں۔

Leave a reply