حامد خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے انکار کیوں کیا ؟

0
144

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے پارٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کا انکشاف کر دیا۔

حامد خان نے کہا کہ مجھ سے پارٹی چیئرمین شپ کے لیے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا، میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ ایسے نوجوان کو دیا جائے جو الیکشن میں حصہ لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے لیکن پہلا امتحان انتخابی نشان کا ہے۔

حامد خان نے کہا کہ وکلا نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے قربانیاں دیں، ٹکٹ ان کو ملے گا، ٹکٹ ان پرانے کارکنوں کو دیں گے جنہوں نے زیادتی اور مشکل حالات کا سامنا کیا۔

Leave a reply