حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری

0
103

ہاٹ لائن نیوز : سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ٹیسٹ ٹیم سے دستبرداری کے فیصلے کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے حارث رؤف کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کہا لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔

Leave a reply