جی 20 اجلاس میں بندروں کی آمد
نئی دہلی: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں جی 20 کا غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے ، جہاں انسانوں کے ساتھ ساتھ بندر بھی کثیر تعداد میں آباد ہیں اور اکثر انسانی حدود میں گھس آتے ہیں۔
ان بندروں کو کانفرنس سے دور رکھنے کیلیے خاص تربیت یافتہ ’بندروالا‘ عملہ تعینیات کیا جا رہا ہے جب کہ خوفناک لنگوروں کے کٹ آؤٹ اور تصاویر بھی جگہ جگہ چپکائی جارہی ہیں۔
کانفرنس سے بندروں کو دور رکھنے کے لیے 30 لوگ بھرتی کئے گئے ہیں جو چیخ و پکار اور مخصوص حرکتوں سے بندروں کو بھگانے کے ماہر ہیں۔ خون خوار لنگوروں کی ہول ناک تصاویر بھی کارڈ بورڈ کی صورت میں چپکائی گئ ہیں۔
بندروں کو بھگانے کے لیے پولیس انتظامیہ کو تربیت یافتہ لنگور بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔