جی ٹی اےگیم مداحوں کے لیے بڑی خبر

0
70

ہاٹ لائن نیوز : تمام گیمز میں سب سے زیادہ متوقع گیم جی ٹی اے 6 بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

بی بی سی کے مطابق، راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کے ٹریلر کی نقاب کشائی آج 5 دسمبر کو کی جائے گی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ گیم اصل میں کب ریلیز ہوگی۔

GT گیم سیریز کے شائقین بہت پرجوش ہیں اور Rockstar کی جانب سے X پر گیم کے ٹریلر کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے اندر اس پوسٹ کو 26 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

راک اسٹار گیمز کو گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کو ریلیز ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں، جو مائن کرافٹ کے بعد اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم ہے، جس کی 185 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

Leave a reply