جی میل میں صارفین کیلیے بہترین فیچرز متعارف

0
66

ہاٹ لائن نیوز : جی میل نے ایک مفید نیا فیچر شامل کیا ہے جو صارفین کے لیے اپنے مطلوبہ مواد یا ای میلز کو تلاش کرنا آسان بنائے گا۔

گوگل کی ای میل سروس کی اینڈرائیڈ ایپ میں نئے سرچ فلٹرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ تلاش کے فلٹرز صارفین کے لیے ای میلز تلاش کرنا آسان بنائیں گے کیونکہ ان کے لیے تازہ ترین اور انتہائی متعلقہ آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو انہیں کمپنی کی جانب سے ایک پاپ اپ ملے گا جس میں بتایا جائے گا کہ جب وہ کسی چیز کی تلاش کریں گے تو یہ فیچر ان کی مدد کیسے کرے گا۔

Leave a reply