ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست میں عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عبوری حکم جاری کیا ۔
تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کا آٹھ دسمبر کا نوٹیفکیشن پیش کیا ۔
درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی ، عدالت نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ۔