جیل میں پرویز الٰہی کی اچانک طبیعت خراب
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) اٹک جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے ، جس پر سابق وزیر اعلی پنجاب کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں تھری ایم پی او کے تحت قید پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی ہے ، ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لے کر ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد روانہ ہو گیا ہے ۔