ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکی جیل میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان دنوں امریکا میں ہیں اور انہوں نے اپنی بہن سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں سرکاری حکام سے باضابطہ اجازت لی تھی تاہم اس کے باوجود وہ عافیہ صدیقی سے ملاقات نہیں کر سکیں۔
امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ امریکا گئی تھیں۔