34

جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں 49 قیدی ہلاک

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں 49 قیدی ہلاک ہوگئے ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جیل میں آتشزدگی کے دوران کچھ قیدیوں نے بھاگنے کی کوشش کی، واقعہ صبح تولووا شہر میں پیش آیا، جیل میں 400 سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا تھا، آتشزدگی اور جیل توڑنے کے واقعے میں 40 قیدی زخمی بھی ہوئے۔
کولمبیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے ہلاکتوں کا یہ اعداد و شمار ابتدائی، اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں