ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔
جاوید ناگوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے گدھا گاڑی پر ڈپٹی کمشنر جنوبی ضلع کے دفتر پہنچے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈی سی آفس کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈی سی آفس ’’وزیراعظم بلاول بھٹو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔