44

جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

لاہور: جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان ترین گروپ نے حمزہ شہباز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور دیگر موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے امیدوار حمزہ شہباز سے ترین گروپ کے 16 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، سعید اکبر نوانی، طاہر رندھاوا، اسلم بھروانہ، غلام رسول، زوار وڑائچ، بلاول وڑائچ، قاسم لنگاہ، نذیر خان بلوچ، امین چوہدری اور سلمان نعیم بھی شریک تھے۔
ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کو اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں