119

جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ

(ہاٹ لائن نیوز)‌پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

جہانگیر ترین 1 ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب 1 ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔

ندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔

پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں