جھوٹ بولنے پر قید اور جرمانے کی سزا

0
166

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کے سابق سفیر کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 برس قید اور 93,400 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

سابق سفیر نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے ، سابق سفیر نے گزشتہ برس اعتراف جرم کیا تھا کہ انہوں نے تفتیش کاروں کے ساتھ جھوٹ بولا اور اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

سابق سفیر رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے 2016 ء میں ریٹائر ہوگئے تھے، وہ 2012ء سے 2015ء تک پاکستان میں امریکہ کے سفیر رہے ہیں ۔

Leave a reply