جو بائیڈن نے برازیلی صدر کو سب کے سامنے شرمندہ کر دیا
امریکہ : (ہاٹ لائن نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کیجانب سے ہونے والی نئی غلطی برازیلی صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات میں ہوئی ، ایک پریس کانفرنس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن ان سے ہاتھ ملانا ہی بھول گئے اور انکو پوڈیم پر چھوڑ کر ان کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے فوراَ بعد وہاں سے چلے گئے۔
برازیل کے صدر کانفرنس ختم ہونے کے بعد اپنے امریکی ہم منصب کی طرف مصافحہ کرنے کے لیےبڑھے تو جوبائیڈن نے اس سارے معاملے کو نظر انداز کردیا اور مجمعےکی طرف ہاتھ ہلا کر وہاں سے چلے گئے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ بائیڈن کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ان کے برازیلی ہم منصب انکی طرف بڑھ رہے ہیں۔ برازیلی صدر بھی انتہائی شرمندگی محسوس کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔
https://x.com/AlArabiya_Ur/status/1704769052973895837?s=20