87

جوہری پلانٹس سے کیمرے ہٹانا ایران کو عالمی سطح پر تنہا کردے گا، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے کیمروں کو ہٹانے سے ایران عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے ادارے کے 27 کیمروں کو جوہری پلانٹ سے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے 2015 کے چھ فریقی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کا یہ اقدام اسے دنیا بھر سے اقتصادی اور سیاسی طور پر تنہا کردے گا۔ یہ راستہ چن کر ایران نے نیوکلیئر بحران میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں