جوڑوں کےدردسےمکمل چھٹکارےکاآسان علاج

0
70

آج کل ہر دوسرا آدمی جوڑوں کے درد کی شکایت کرتا رہتا ہے اور کسی کے دانت کمزور ہوتے ہیں، ڈاکٹرز پر ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی ان بیماریوں سے مکمل آرام نہیں ملتا، لیکن آج ہم آپ کو ان بیماریوں کا انتہائی سستا اور آسان علاج بتاتے ہیں۔

اگر چھوہاروں کی بات کی جائے تو یہ سرخ رنگ کا خوش ذائقہ پھل ہے جس کی تاثیر گرم ہوتی ہے، لیکن شاید آپ کو چھوہارے کی اہمیت معلوم نہیں، ہم آپ کو آج اس شائستہ اور مزے دار پھل کے کچھ فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اگر آپ کے دانت بہت کمزور ہیں، درد کی شکایت ہے یا پھر ان سے خون آتا ہے تو ایک گلاس دودھ میں 10 چھوہارے ابال کر پی لیں، ایسا کرنے سے بہت زیادہ افاقہ ہوگا کیونکہ چھوہارا دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہاں تک کہ یہ دانتوں کو گرنے سے بھی روکتا ہے۔

جوڑوں کی سوجن اور درد کیلئے 7 چھوہارے 5 ماشے دودھ میں پیس کر صبح ناشتے کے ساتھ استعمال کریں، آپ کو بہت جلد خود فرق محسوس ہوگا۔

ایک کپ دودھ میں 7 دانے چھوہارے بھگو کر اگر حاملہ عورت کو کھلائے جائیں تو بچے کی پیدائش کا عمل بھی آسان ہوجاتا ہے، دودھ کے ساتھ چھوہارے کھانے سے بھی کمر درد میں آرام ملتا ہے۔

چھوہارے انسان کے پھیپھڑوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں، یہ پھیپھڑوں کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں، اس کے علاؤہ اس سے گردے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

Leave a reply