
ہاٹ لائن نیوز : اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے قواعد پر نظر ثانی کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک کی صدارت میں لاہور میں اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے گفت و شنید کے بعد چند ترامیم کے ساتھ دوسرا نظر ثانی مسودہ منظور کر لیا۔ مسودہ جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس کوثر سلطانہ حسین، جسٹس سمن رفعت امتیاز ، جسٹس مسرت ہلالی اور دیگر ارکان کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔
مسودے میں 2010 کے کمیشن قواعد میں اجلاس بلانے اور فیصلے کرنے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی تعیناتی کے لیے نام دئیے جانے، ججز کے انتخاب کے طریقہ کار اور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔