جوڈیشل کمیشن بنانے پر فیصلہ محفوظ

0
279

ہاٹ لائن نیوز : ہاٸی کورٹ میں نو مٸی جلا گھیراو کیسز پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملہ پر دو رکنی بنچ نے نو مٸی واقعات کی تفتیش کے لیے جے آٸی ٹی بنانے کی اپیل پر سماعت کی ۔

عدالت نے وکلا کے دلاٸل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔

درخواست پی ٹی آٸی کے افضال پاہٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مٸی کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، نو مٸی کے واقعات کی تفتیش کے لیے جے آٸی ٹی تشکیل دی جاٸے ۔

Leave a reply