
ہاٹ لائن نیوز : قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے سزائے موت کے قیدیوں سمیت 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہوئے، فرار ہونے والوں میں 302 قیدی بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔