29

جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے؛ شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، بولے یہ ایک ڈمی حکومت ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے، ووٹ بیچنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں،عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے,یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے,ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں