جوان نے صرف 3 دن میں تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) فلم اسٹار شاہ رخ خان کی ” جوان ” 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی اور محض 3 دن میں باکس آفس پر 350 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
فلم ’جوان‘ صرف دو دن میں 2 سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنیوالی پہلی ہندی فلم بھی بن چکی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن بھارتی باکس آفس پر 75 کروڑ کا بزنس کیا ، جب کہ دوسرے دن فلم نے تقریبا 53 کروڑ روپے کمائے۔
فلم جوان نے ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 125 کروڑ جب کہ دوسرے دن 109 کروڑ کا بزنس کیا ، یوں دنیا بھر میں اس فلم کی کمائی 235 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گئی ۔