جنگلی ریچھ نے تباہی مچادی

0
105

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) بالاکوٹ میں ایک جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا ، ریچھ نے ایک شخص کو نوچ کر بری طرح زخمی بھی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنگلی ریچھ نے آبادی میں گھس کر ایک گھر پر حملہ کیا اور وہاں موجود عمر خطاب نامی شخص کو نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا۔ لیکن لوگوں کی کثیر تعداد اکٹھا ہوجانے پر ریچھ شہری کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہونے والے عمر خطاب نامی شخص کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Leave a reply