جنوبی کوریاطیارہ حادثہ:مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے

0
138
جنوبی کوریاطیارہ حادثہ:مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا میں دو اور طیارے گر کر تباہ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایئر کینیڈا کی پرواز رات گئے تباہی سے بال بال بچ گئی۔

ٹیک آف کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔ یہ واقعہ ہیلی فیکس سٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

ادھر نیدرلینڈ کا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں سوار 176 مسافر اور عملے کے 6 ارکان محفوظ رہے۔

ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے نے اوسلو سے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ طیارے میں سوار 176 مسافر اور عملے کے 6 ارکان محفوظ رہے۔

Leave a reply