جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا
ہاٹ لائن نیوز : لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق اسرائیلی فوج نے اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کی سرحد پر لڑائی میں ایک فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔ فوج نے کہا کہ “ماسٹر سارجنٹ ایتے ازولے لبنانی سرحد پر لڑائی کے دوران ماراگیا”۔