جنوبی ایران میں شدید زلزلہ

0
132

ہاٹ لائن نیوز: ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں منگل کی صبح 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اسکا مرکز جنوبی ایران میں تھا۔

زلزلے کےنتیجےمیں کسی جانی یامالی نقصان کی ابتدائی اطلاعات نہیں ہیں۔

Leave a reply