جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا پہلا پاکستانی دورہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلے دورہ پاکستان کیلیے کراچی پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 23 رکنی افریقی اسکواڈ دبئی کے راستے کراچی پہنچا، جس پر انکا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شان دار اور پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل دستے پیش کیے گئے۔
افریقی اسکواڈ میں کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ شامل ہے،کل کب کہ کپتان ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچے گی، ٹیم فزیو تھراپسٹ بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کااستقبال تانیہ ملک اور عائشہ اشعر نےکیا۔
جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، کراچی ائیرپورٹ سے ٹیم کی قیام گاہ تک انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔