جنوبی افریقہ نےورلڈ کپ میں نئی ​​تاریخ رقم کردی

0
134

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں کھیلے جا رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 3 سنچریاں اسکور ہوئیں۔

ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک، راسی وین ڈیر ڈوسن ، ایڈن مارکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ میں 18 مرتبہ ایک اننگز میں 2 سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف چوتھا موقع ہے کہ ایک اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی گئی ہیں۔

4 میں سے 3 بار یہ کارنامہ جنوبی افریقہ نے کیا، ایک بار انگلینڈ نے۔

جنوبی افریقہ نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف 3 سنچریاں بنائیں۔

اس کے علاوہ، انگلینڈ نے 2022 میں ہالینڈ کے خلاف ایک اننگز میں تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Leave a reply