ہاٹ لائن نیوز : اے ٹی سی عدالت میں جناح ہاؤس کا چالان سماعت کے لیے پیش کردیا گیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال چالان پر سماعت کرینگے ۔
فاضل جج ارشد جاوید نے عائشہ علی بھٹہ سمیت سو سے زائد ضمانتیں کورٹ نمبر ون میں ٹرانسفر کردی ۔
پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا چالان اے ٹی سی عدالت نمبر ون میں پیش کردیا گیا لہذا عدالت ملزمان کی ضمانتیں کورٹ نمبر ون میں ارسال کرے ۔