ہاٹ لائن نیوز : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تاجر اور صنعتکار پریشان ہیں، کے الیکٹرک مہنگی ترین بجلی فراہم کر رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے۔
کے الیکٹرک کے لائسنس کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سب سے زیادہ قیمت وصول کر رہی ہے، ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے، لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کا خاتمہ کیا جائے۔