جماعت اسلامی کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان 30

جماعت اسلامی کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر 11 جون سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے امپورٹڈ حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری مراعات کم کردیں توقیمتیں بڑھانے کی ضروت نہیں پڑے گی ، سرکاری گاڑیوں میں پیٹرول کی کمی کا فیصلہ کیا جاتا توبہترہوتا۔جبکہ حافظ نعیم نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنی مراعات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی نے چودہ سو ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے ، ملکی معیشت میں کراچی کا اہم کردارہے ، پی ایس ڈی پی کا تیس فیصد بجٹ بھی استعمال نہیں ہوا۔ سوال کہا کہ ۔۔آخر پیسے کہاں گئے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ سود اور مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے، حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں ، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں، یہ معاہدے پارلیمنٹ لائیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا، پٹرول مہنگا ہونے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلئے مشکل ہے، اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں